پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ،دیگر واقعات میں 5 جاں بحق

161

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات و واقعات میں خواتین اور ڈاکو سمیت6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں بچے اور پولیس افسر سمیت 8افراد زخمی ہوئے ، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود گلشن معمار خادم گوٹھ ڈی 7بس اسٹاپ کے قریب گھر میں 60سالہ لعل بی بی زوجہ غلام محمد کو قتل کر دیا گیا ،پولیس کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔لیاقت آباد تھانے کی حدود بلاک 5مکان نمبر 376نزد منصوری مسجد کے قریب گھر سے22سالہ بشریٰ دختر سعید رحمن کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفیہ نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ سرجانی تھانے کی حدود سرجانی ٹاؤن بھینس کالونی موڑ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں لاش کی شناخت 60سالہ انجم علی ولد امانت کے نام سے ہو ئی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثاکے حوالے کر دی ہے ، سلطان آباد پی آئی ڈی سی پل این ایل سی کٹ کے قریب کنٹینر سے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش کو کنٹینر کے نیچے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا ، اسپتال میں متوفی کی شناخت 40سالہ حمید اللہ ولد شہباز کے نام سے ہو ئی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثاکے حوالے کر دی ہے۔ بلدیہ روبی موڑ، جھنڈا چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے34سالہ نوجوان وقاص جہانگیر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش کوسول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ادھر پاکستان بازار تھانے کی پولیس پارٹی کا سیکٹر ساڑھے گیا رہ گلشن ضیاء بلاک ڈی میں گشت کے دروان ڈاکو ئوںسے سامنا ہوگیا ، ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی گھبرا کر فائرنگ کر دی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے نتیجے میں ایک ڈاکو مار ا گیا ، ہلاک ڈاکو کی شناخت 35سالہ ابو عالم ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ، ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ، دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ابراہیم گوٹھ میں انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران متعدد مکانات سیکٹر 7اے مکان نمبر\149\150 148 مسمار کر دیے گئے۔ مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او اینٹی انکروچمنٹ کریم بخش زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ قبضہ مافیا کی جانب سے کی گئی، جس سے تین افراد بھی زخمی ہو ئے زخمیوں میں 55سالہ محمد رمضان ولد محمد ، 32سالہ محمد انیس ولد محمد یحییٰ، 12سالہ بچہ حمزہ ولد محب شامل ہیں۔کورنگی تھانے کی حدود کورنگی 01نمبر سیکٹر Sنورانی مسجد کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 02افراد زخمی ہو گئے۔ الفلاح تھانے کی حدود رفیع بینگلوز ابو بکر مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 60سالہ محمد امیر ولد رحیم بخش زخمی ہوگیا ۔ ادھر بلدیہ محمد خان کالونی توحید محلہ میں نامعلوم ملزمان نے نوجوان سر تاج عزیز کو چھری کے وار سے زخمی کردیا ۔