ایف بی ایریامیں پولیوکے قطرے پلانے سے انکار پرایک شخص گرفتار

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں انسدادپولیو مہم میں قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ، ہیلتھ ٹیم کے مطابق 3سال سے علاقے کے کچھ لوگ قطرے پلانے سے انکار کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسدادپولیو مہم جاری ہے ، مہم کے دوران ایف بی ایریا بلاک 20 میں ہیلتھ ٹیم نے پولیس کیساتھ کارروائی کی ، جس نے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار کرلیا۔ہیلتھ ٹیم نے بتایا کہ 3سال سے علاقے کے کچھ لوگ قطرے پلانے سے انکار کررہے تھے، ڈی سی اور ڈی ایچ او نے پوری ٹیم کے ساتھ ایکشن کیا۔ٹیم کے مطابق 12گھروں میں 3سالوں سے پولیو ٹیم جاتی تھی مگر انکار کیا جاتا تھا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس میں4کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائیں گے۔انسداد پولیو پروگرام کے کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بتایاکہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے، اس کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے۔