عمرشریف کوامریکا منتقل کرنے کیلیے2کروڑ84لاکھ ادا

170

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی کاوشیں رنگ لے آئیں، سندھ حکومت نے ائر ایمبولنس کی رقم ادا کردی۔ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے لیے چار کروڑ روپے جاری کیے گیے تھے، عمر شریف کوامریکا منتقل کرنے کے لیے دو کروڑ 84لاکھ 98ہزار ادا کیے گئے۔ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو پاکستانی پیسوں کو امریکی ڈالر میں جمع کروانے کے لیے خط بھی لکھا تھا، عمر شریف کو لے جانے والی ائرایمبولنس کے کل کسی بھی وقت پہنچنے کا امکان ہے۔ عمر شریف کے اہل خانہ نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، عمر شریف کے بیٹے جواد کے مطابق ائر ایمبولنس کی رقم سندھ حکومت نے ادا کردی، اس حوالے سے مجھے ای میل بھی موصول ہوئی ہے،جلد انہیں علاج کے لیے منتقل کردیا جائے گا، ہم سند ھ حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔