چہلم پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

108

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائے کربلا پر سیکورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں، صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ سولجر بازار پرکیا گیا،اس موقع پرشہادت بی بی سکینہ کی مناسبت سے دعا اور مصائب مولانا نعیم الحسن نے پیش کیے۔ شرکائے دعا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نعیم الحسن اور برادر ناصر حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسینؓ کے موقع پرشیعیان حیدر کرار اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جلوس کے روٹ کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔