ناظم آباد5نمبرکاپانی 2 ہفتے سے بند،مکینوں میں اشتعال

116

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد نمبر 5 کے مکینوں کو دو سیاسی جماعتوں کی پہاڑ گنج پمپ ہائوس پر قبضہ کرنے کی کوشش اور رسہ کشی کے باعث گزشتہ دو ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکین سخت کرب و اذیت سے دوچار ہیں۔ جب کہ واٹر بورڈ کے ذمہ داران بھی اس معاملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور اپنی نااہلی و غفلت کو چھپا رہے ہیں۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم پانی کا بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں اس کے باوجود واٹر بورڈپانی کی فراہمی میں ناکام ہے اور درپیش مسائل کو حل کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ہمیں پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھنا انتہائی ظلم و زیادتی ہے‘ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو پرامن احتجاج پر مجبور ہوں گے۔