ایس ایچ او سچل ہارون کورائی ڈرائیور سمیت گرفتار

234

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سچل کے علاقے سعدی ٹاؤن سے پولیس افسر ہارون کورائی کو ڈرائیور سمیت حراست میںلے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او سچل ہارون کورائی کو نجی ٹارچر سیل چلانے پر چند روز قبل معطل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سچل کے علاقے سعدی ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی چھاپے کے دوران سابق ایس ایچ او سچل ہارون کورائی کو ڈرائیور سمیت حراست میں لیا گیا۔ ہارون کورائی کو سعدی ٹاؤن کے داخلی دروازے سے حراست میں لیا گیا ون فائیو مددگار پولیس کو سابق ایس ایچ او کے بیٹے عامر نے فون کرکے اطلاع دی ‘چھاپے کے دوران تین پولیس موبائل اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سادہ لباس افراد موجود تھے۔سادہ لباس افراد ہارون کورائی کو منہ پر کپڑا ڈال کر ڈرائیور اختر سمیت لے گئے انکے بیٹے عامر نے الزام لگایا کہ والد کو ڈرائیور سمیت اغوا کیا گیاپولیس ذرائع کے مطابق سچل کے علاقے میں پرائیویٹ ٹارچر سیل چلانے پرپولیس کے اعلیٰ افسران نے ہارون کورائی کو چند روزقبل معطل کیا تھا۔