لندن میں بیٹھے نواز شریف کو لاہور میں کرونا ویکسین کیسے لگ گئی، تحقیقات کا آغاز

318

لاہور: وزیراعلی پنجاب نے نواز شریف کی کورونا ویکسین کا غلط اندراج کے واقعے کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نواز شریف کی کورونا ویکسین کا غلط اندراج کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ مانگ لی اور جامع تحقیقات کا حکم دیا، عثمان بزدار نے کہا کہ غلط اندراج کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے 48 گھنٹے میں رپورٹ دی جائے، کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کیلئے3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں ڈاکٹر منیراحمد، ڈاکٹرسلمان احمد، ڈاکٹر سلطان ہارون شامل ہیں، کمیٹی تمام پہلوں کا احاطہ کرکے ذمہ داران کا تعین کرے گی، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ کمیٹی متعلقہ ڈاکٹرز اور اسٹاف سے تحقیقات کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال نے انٹری آپریٹرز ابوالحسن اور عادل رفیق کو معطل کردیا۔