الجزائر نے مراکش کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

259

الجزائر کی سپریم سلامتی کونسل نے تمام مراکشی سِوِل اور فوجی طیاروں پر ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے.

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی حکومت نے مراکش سے تمام سفارتی تعلقات قطع کردیے ہیں.

الجزائر نے یہ فیصلہ مراکش کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزی اور مخالفانہ طرز عمل کے پیش نظر کیا ہے۔

کونسل کے اجلاس کے بعد ایوان صدر نے کہا کہ اس بندش میں مراکش کی رجسٹریشن کا ہر طیارہ شامل ہے۔

مراکش کی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم مراکش کے رائل ایئر ماروک کے ایک ذرائع نے کہا کہ اس پابندی سے صرف 15 پروازیں متاثر ہوں گی جو مراکش کو تیونس ، ترکی اور مصر سے جوڑیں گی۔

ذرائع نے اس بندش کو معمولی قرار دیا اور کہا کہ متعلقہ پروازیں بحیرہ روم سے گزر سکتی ہیں۔ الجزائر کے فیصلے پر ایئرلائن نے کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا۔