قومی کرکٹ ٹیم کی کل وزیراعظم سے ملاقات متوقع

307

وزیراعظم سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہے۔ وزیراعظم کی مصروفیت کو دیکھ کر وقت کا تعین ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں  ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ  نیوزی لینڈ، انگلینڈ کی ٹیموں کے دوروں کی منسوخی سمیت اہم امور پر گفتگو کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے اور اب پاکستان کو اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنا ہے اور میگا ایونٹ کے بعد بنگلادیش کے ساتھ سیریز کا امکان ہے۔