پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

318
FILE

پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ خیبرپختونخوا کے علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی مشن پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارہ مردان کے علاقے میں گرکر تباہ ہو گیا۔

ترجمان نے پائلٹ سے متعلق فوری طور پر آگاہ نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ گنڈیری کے علاقے میں تباہ ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے  کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔