مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کو دنیا سے رخصت ہوئے42برس بیت گئے

1196

جماعت اسلامی پاکستان کے بانی مفسر قرآن مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی 42 ویں برسی آج اندرون و بیرون ملک عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

دعائیہ تقریبات میں جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت دیگر عقیدت مندوں نے بھی شرکت کرکے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا ئیں کیں۔

مولانا مودودیؒ 1903 ء میں حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے، 26 اگست 1941 ء کو انہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی، مولانا مودودیؒ 1979 ء میں علاج کی غرض سے امریکا گئے اور 22 ستمبر 1979ء کو بفیلو اسپتال امریکا میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

1918 ء میں صرف 15 سال کی عمر میں انہوں نے صحافت کا آغاز ’’اخبار مدینہ ‘‘ سے کیا۔ 1920 ء میں مولانا مودودیؒ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔ 1925 ء میں ’’ الجمعیۃ ‘‘ دہلی کی ادارت سنبھال لی جو 4سال تک جاری رہی اور 1932 ء میں انہوں نے حیدر آباد دکن سے ماہنامہ ’’ ترجمان القرآن ‘‘ کا اجرا کیا۔

مولانا مودودی ؒ نے26 اگست 1941 ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی،11 مئی 1953 ء کو فوجی عدالت نے مولانا مودودیؒ کو قادیانیوں کو کافر کہنے پرسزائے موت سنائی تھی ۔

مولانا کی پیش گوئی:

’’ایک وقت آئے گا کمیونزم کو ماسکو میں پناہ نہ ملے گی اورسرمایہ دارانہ نظام نیو یارک اور واشنگٹن میں تھرتھراہٹ کا شکار ہو گا‘‘۔