کورونا کے بعد ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، اموات 2ہوگئیں

434

اسلام آباد: پنجاب سمیت خیبر پختونخواہ میں کورونا وائر س کے بعد ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ڈینگی سےایک مریض انتقال کرگیا، ایک ہفتے میں ڈینگی کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 7ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 24گھنٹوں میں 17افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، پانی کے 48کنٹینرز میں ڈینگی لاروے کی موجودگی پائی گئی،لاہور میں ایک دن میں 127مریض سامنے آئے پنجاب بھر میں ایک سو اکتیس ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور میں بھی 2سو73مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کراچی میں بھی ڈینگی کے کچھ کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کے علاوہ ڈینگی وائرس کے حوالے اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں، پینے کا پانی بھی صاف نہیں ہے، ڈینگی وائرس کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ صفائی ستھرائی کا کام فوری کروایا جائے۔