ملک میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، 2333 نئے کیسز رپورٹ

220

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 47 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 47 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2333 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 61 ہزار 947 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار 267 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 993 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 295 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 14 ہزار 979 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 701 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 368 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 470 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 90 ہزار 863 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 874 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 565 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 444 اموات اور 1 لاکھ 59 ہزار 865 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 472 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 627 ہے۔ اسلام آباد میں 905اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 940 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 864 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 944 ہے۔ آزاد کشمیر میں 733 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 187 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 796 جب کہ فعال کیسز کی 260 ہے۔ صوبے میں 345 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 191 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 264 جب کہ فعال کیسز 190 ہے۔ گلگت بلتستان میں 182 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 892 مریض صحت یاب ہوئے۔