طالبان نے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کیلیے نمائندگی مانگ لی

424

کابل: افغان طالبان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کے لیے نمائندگی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو نمائندگی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نئی افغان حکومت اقوام متحدہ میں اپنا مؤقف پیش کرنا چاہتی ہے لہٰذا جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دیا جائے۔

طالبان کی جانب سے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں افغانستان کا مستقل مندوب نامزد کیا گیا ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے طالبان کی جانب سے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ کا اجلاس سے خطاب میں ابہام ہے، طالبان کی نشست کے لیے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیج دی گئی، کمیٹی کے فیصلے تک گزشتہ حکومت کے نمائندے اسحاق زئی افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو طالبان کی جانب سے خط موصول ہوا ہے۔