بھارت اب پورے خطے کے لیے خطرہ بن چکا ہے، معید یوسف

157

اسلا م آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک سے برتاؤکی وجہ سے بھارت پورے خطے کے لیے ایک خطرہ بن چکا ہے اور دنیا جتنی جلدی آنکھیں کھول لے گی انہیں اس کا اندازہ ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی کے ہدف کا بنیادی مقصد پاکستانیوں کو زندگی گزارنے کے وسائل اور ذرائع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خود کو محفوظ تصور کرے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے اور وہ جس راہ پر گامزن ہیں وہ بہت مایوس کن ہے۔