نور مقدم قتل کیس ایک دن کیلیے ملتوی

84

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواست میں مدعی مقدمہ کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مدعی مقدمہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے نور مقدم کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت پر سماعت آج بدھ تک ملتوی کردی۔