کئی لیگی رہنماؤں نے برطانوی ویزے کی درخواستیں دیدیں

173

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے کئی مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے برطانیہ جانے کے خواہش مند ہیں۔ کورونا کے باعث برطانیہ کی جانب سے لگائی گئی سفری پابندیوں کے باعث یہ رہنما لندن کے لیے سفر نہیں کر سکے تھے،
تاہم اب پابندیوں میں نرمی ہوئی ہے تو کئی رہنمائوں نے ویزا کے لیے درخواست دے دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز اور احسن اقبال ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث برطانیہ جانے سے قاصر ہیں، مگر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا تنویر حسین اور امیر مقام لندن جانے کے لیے تیار ہیں۔