جیکب آباد، بلدیہ ملازمین کی تنخواہ نہ دینے پر دفاتر کی تالا بندی

143

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد بلدیہ ملازمین کا بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہ جاری نہ کرنے پر آفس کی تالا بندی کرکے ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر سخت نعرے بازی کی۔ 23 ستمبر کو کمشنر لاڑکانہ اور شہید بینظیر کے مزار کے سامنے دھرنے کا اعلان۔ جیکب آباد بلدیہ ملازمین کی جانب سے بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہ نہ دینے اور کرپشن کیخلاف بلدیہ آفس کی تالا بندی کرکے ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ ملازمین نے مطالبات کے حق میں سخت نعرے بازی کی۔ دھرنے سے چیئرمین نصر اللہ ڈومکی، صدر سلیم پیچوہو، زین میمن، حفیظ جکھرانی، شفیق ابڑو، جنید شیخ، آصف غوری، عبدالستار دہرپالی، نواب لاشاری، عبدالجبار دستی، سعید جمالی، ماجد علی، اعظم، امداد بروہی، غلام مصطفی گھنیو اور دیگر نے وزیر اعلیٰ سندھ، چیئرمین پی پی بلاول زرداری، کمشنر لاڑکانہ، ڈی سی جیکب آباد سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ سال کی دس فیصد بڑھائی گئی تنخواہ کے پانچ ماہ اور رواں مالی سال میں بڑھائی گئی 20 فیصد تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین پنشن سے تاحال محروم ہیں۔ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں فوری ہٹایا جائے اور ملازمین میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے، بصورت دیگر 23ستمبر کو کمشنر لاڑکانہ کے دفتر اور شہید بینظیر کے مزار کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، ہمارے مطالبات جائز ہیں فوری حل کیے جائیں۔