ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں ڈرائیوروں کا اہم کردار ہے

189

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) آل پاکستان کار ڈرائیور ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر لالاعبدالغفار چانڈیو نے کہا ملک کی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں ڈرائیور حضرات کا اہم کردار ہے۔ زندگی کا ایک بڑا حصہ راستوں کی مسافتوں کی نظر کرنے والے ڈرائیوروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے نوابشاہ میں شہداد پورروڈ پر ایم آر رینٹ اے کار آفس کے افتتاح کے موقع پر ٹیکسی ڈرائیوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں مرکزی نائب صدر لالا سجاد ترین، مرکزی جنرل سیکرٹری صاحب داد چانڈیو، ظہور حسین میر جت، خالد حسین لاشاری، صوبائی صدر ساجد علی میمن نائب صدر جاوید اقبال جٹ، صوبائی جنرل سیکرٹری مولاداد ببر، شبیر مگسی سمیت سیکڑوں ٹیکسی ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ صوبائی نائب صدر جاوید اقبال جٹ نے کہا کہ پاکستان ڈرائیور یونین ڈرائیوروں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ موجودہ حالات میں ڈرائیور ایسوسی ایشن کو فعال کرنے کی اشد ضرورت تھی، ہم ڈرائیور بھائیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پہلے سے بڑھ کر کام کریں گے۔ مرکزی و صوبائی رہنمائوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات کو سفر کے دوران بہ حفاظت اور پر سکون ڈرائیونگ کے قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر آگاہی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔