۔8 روز سے زرعی تحقیقاتی ادارے میں فیلڈ ورک بند ہے ، ملازمین

162

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) زرعی تحقیقاتی ادارے سندھ کے ملازمین آٹھ روز سے سراپا احتجاج، شدید گرمی کے باوجود سیکڑوں ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی اور جلسہ منعقد ہوا۔ زرعی تحقیقاتی ادارے سندھ کے ملازمین نے شدید گرمی کے باوجود اپنے مطالبات کے حق میں سارینگا کے مرکزی صدر صدر ملوک اُجن جنرسیکرٹری شریف کا ٹھیو کی قیادت میں ریلی نکالی جو ڈائریکٹر جنرل سندھ کے آفس پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے سارینگا کے مرکزی صدر صدر ملوک اُجن جنرل سیکرٹری شریف کا ٹھیونے کہا کہ آٹھ دن سے پورے سندھ کے ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور اپنے جائز مسائل کے حل کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان مسائل کا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی ڈائریکٹر آف جنرل سندھ کو دے دیا ہے لیکن حکومت سندھ بے حس بنی ہوئی اور ملازمین کے جائز حقوق بھی دینے کو تیار نہیں اور انہیں یہ بھی پرو ا نہیں کہ آٹھ دن سے ادارے میں تحقیقاتی کا م اور فیلڈ ورک بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹ انتظامیہ نہیں چاہتی کہ ملازمین کے مسائل حل ہوں اور ادارہ ترقی کرے اور زرعی میدان میں اپنے صوبے کو خوش حال بنائے۔ انہوں نے ہمارے اس پر امن احتجاج پر توجہ نہیں دی گئی تو ہم مجبوراً بھوک ہڑتال اور اپنے مسائل کے حل کے لیے سندھ اسمبلی کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر نور احمد جمالی، سنکدر نوھڑیو، محمود مگسی، فدا حسین شاہ، محبوب علی خاصخیلی سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔