ڈاکٹروں نے عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے جانوں کے نذارانے دیے

102

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن تعلقہ حیدرآباد دیہی کی تقریب حلف برداری، ڈاکٹروں نے عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے اپنی جانوں کے نذارانے پیش کیے لیکن اپنے فرائض سے منہ نہیں موڑا نہ عوام کو تنہا چھوڑا۔ رورل ہیلتھ سنٹر ٹنڈوجام میں نومنتخب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لالا جعفر اور ینگ ڈاکٹرز کے نومنتخب صدر ڈاکٹر نوید میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اس وقت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں پورے ضلع حیدرآباد میں ہر سینٹر میں کورونا ویکسین موجود ہے اور ڈاکٹرز کورونا سے عوام کی زندگیوں کو بچانے کے لیے رات دن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں عوام کی خدمات انجام دیتے ہوئے سب سے زیادہ ڈاکٹرز نے اپنی جانیں قربان کی ہیں، یہ وجہ ہے کہ کورونا وائرس سے پاکستان عوام بڑی حد تک محفوظ رہے، پوری دینا کے مقابلے میں انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹرز کے مسائل پر توجہ دیں اور انہیں حل کریں تاکہ ڈاکٹرز اپنے فرائض سکون اور اطمینان کے ساتھ انجام دے سکیں۔