جھڈو، بلاول زرداری کی 33ویں سالگرہ کی تقریب

124

جھڈو (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی 33ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں نواحی علاقے گوٹھ احمد خان کھوسو میں پیپلز پارٹی یوسی میر اللہ بچایو تالپور کے صدر غلام رسول کھوسو کی میزبانی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بلاول بھٹوزرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی عمر درازی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ اس موقع پرمہمان خصوصی اور پی پی تعلقہ جھڈو کے صدرنیاز بھمبھرو، جنرل سیکرٹری محبوب لغاری، غلام رسول کھوسو، ہمایوں کے کے، عمران سردار، شاہنواز انڑ، سہیل ہاشم، قادر کمبہار، ساجد کھوسو، میر آصف تالپور، فدا ہوت، سجاد لاشاری اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ بلاول زرداری مستقبل کی امید ہیں، وہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹوکے روٹی، کپڑا اور مکان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔