ریلوے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کیخلاف 23 ستمبر کو کراچی میں جلسہ ہوگا

92

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) ریلوے پریم یونین کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کیخلاف ملک گیر تحریک کے سلسلے میں 23 ستمبر کو کراچی میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے لیے مرکزی صدر شیخ محمد انور، مرکزی چیئرمین ضیاء الدین انصاری قراقرم ایکسپریس کے ذریعے لاہور سے کراچی جائیں گے۔ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر آج پریم یونین کے کارکنان خالد محمود چودھری، محمد آصف جاوید، ظہیر الدین بابر اور دیگر کی قیادت میں ان کا استقبال کریں گے، جہاں وہ استقبالی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔