بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں گیس سے دم گھٹ کر چار کانکن جاں بحق

209

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں گیس سے دم گھٹ کر چار کانکن جاں بحق ہوگئے۔ مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق دکی میں چمالنگ کے علاقے انگور شیلہ کے کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر گئی جس کے باعث کان کے اندر کام کرنے والے چار کانکن پھنس گئے جنہیں کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد نکالا گیا تاہم چاروں ہی دم توڑ چکے تھے۔ لاشیں اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ چاروں جاں بحق کانکنوں کا تعلق بلوچستان کے ضلع ژوب سے بتایا جاتا ہے۔