بلوچستان کے چونتیس اضلاع میں قومی انسدا دپولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

86

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چونتیس اضلاع میں قومی انسدا دپولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی ۔پولیوا یمرجنسی سینٹر کے مطابق انسداد مہم میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں گیارہ ہزار میڈیکل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں فکسڈ اور ٹرانزٹ پوائنٹس بھی شامل ہیں، پولیو ٹیموں کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔