نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر میں ڈگری پروگراموں میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

99

سکھر (نمائندہ جسارت) بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر کی جانب سے دوسرے تعلیمی سال کے ڈگری پروگراموں بی بی اے، بی ایس مینجمنٹ سائنس، بی ایس ایجوکیشن، بی ایس مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، بی ایس کمپیوٹر سائنس کے لیے موسم خزاں 2021ء میں داخلے کے لیے اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹر (بی ایس ریاضی، بی ایس انگلش اور فزیکل تھراپی) کی مجموعی طور پر 402 درخواستیں موصول ہوئیں، جس میں سے 390 طالبات سکھر اور کراچی میں ٹیسٹ کے لیے حاضر ہوئیں۔