کوئٹہ سٹی نالے میں قائم منشیات فروشی کے اڈوں پر آپریشن

196

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں پولیس نے سٹی نالے میں قائم منشیات فروشی کے اڈوں اور عادی افراد کیخلاف کارروائی میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائیں، منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی۔ گزشتہ روز علی الصبح کوئٹہ کے سٹی نالے میں منشیات فروشوں اورعادی افراد کیخلاف پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران برساتی نالے میں موجود منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی تاہم جوابی کارروائی کے نتیجے میں300 منشیات کے عادی افراد اور 30 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کیا۔ سٹی نالے میں منشیات سے عادی کاافراد کے بنائے گئے ٹھکانے بھی مسمار کردیے گئے۔ آپریشن ایس ایس پی آپریشن اسد ناصر ،ایس پی سٹی شوکت میمن اوراسی پی قائد آباد کی نگرانی میں کیا گیا۔