واپڈا ملازم کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کیخلاف ورثا کا دھرنا

204

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) گزشتہ روز کشمور کے علاقے گڈو تھرمل 600 میگاواٹ پاور پلانٹ کے اسٹور سے واپڈا ملازم کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ملازمین کا کالونی گیٹ پر دھرنا، فوری قاتل گرفتار کرنے کا مطالبہ۔ دھرنے کے دوران ملازمین نے جنرل شفٹ کو کالونی کے گیٹ پر روک لیا۔ 50 سالا تنویر حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ واپڈا انتظامیہ ملازمین کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور پاور پلانٹ میں سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمرے ہونے کے باوجود اسٹور سے لاش ملنا سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ واپڈا ملازم تنویر حسین آرائیں کی اعلیٰ سطح پر ذمے داران افسران کی زیر نگرانی تحقیقات کرائی جائے اور واپڈا انتظامیہ کو 3 دن کا وقت دیتے ہیں قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے سامنے لایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا ملازمین کا مطالبہ۔