میہڑ، ببر برادری کے دو گروہوں میں رشتے کے تنازع پر جھگڑا

61

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب 43 روز قبل ببر برادری کے دو فریقوں میں رشتے کے تنازع پر انڈس ہائی وے پر مبینہ طور پر اغوا ہوئے عبدالرزاق ببر، اس کی اہلیہ سلمیٰ، بھائی اسد ببر نے نیشنل پریس کلب میہڑ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 43 روز قبل رشتے کے تنازع پر انڈس ہائی پر کار سوار ملزم الطاف ببر، ریاض، نادر، اعجاز ببر اور دیگر نے اغواء کرلیا تھا، جنہوں نے مجھے 43 روز تک قید رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، رات گئے میہڑ کے قریب دلاور موری پر پھینک گئے۔ ہم نے اغواء کے واقعے کی میہڑ تھانے پر اطلاع دی تھی اور احتجاج بھی کیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی جانچ کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری طرف رابطہ پر ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان نے بتایا ببر برادری کا رشتے پر تنازع چل رہا ہے، واقعہ کی جانچ کررہے ہیں، قانون کے مطابق کوئی بھی ذمے دار نکلا تو کارروائی کریںگے۔