کچا قلعہ حیدرآباد میں گھر میں آتشزدگی سے زخمی تین افراد دوران علاج چل بسے

566

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) چند روز قبل کچا قلعہ حیدرآباد میں ایک گھر میں اچانک آگ لگنے کے سبب گھر کے چار افراد جل گئے تھے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال کر اچی منتقل کیا گیا، جہاں پر تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کرگئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاش ٹنڈوالہٰیار کے آبائی گائوں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔