وزیر اعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفا دیدیا

279

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان تابش گوہر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے اور ان سے گزشتہ روز استعفا طلب کیا تھا،ذرائع نے بتایا کہ وزیر توانائی حماد اظہراور تابش گوہر کے درمیان انتظامی امور میں شدید اختلافات تھے اور حماد ظاہر نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ،ذرائع کے مطابق تابش گوہر نے حماد اظہر کی مشاورت کے بغیر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاور پلانٹس میں منظور نظر افسران تعینات کیے جس پر حماد اظہر کو شدید اختلافات تھے اور انہوں نے وزیر اعظم کو اس حوالے سے حقائق سے آگاہ کیا ،حماد اظہر نے وزیرا عظم پر واضح کیا کہ تابش گوہر کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتے جس پر عمران خان نے تابش گوہر سے رابطہ کر کے ان سے استعفا طلب کیا۔