انگلش کرکٹ دوستوں سے محروم ہوجائے گی‘ برطانوی صحافی

143

لندن (آئی این پی)دورہ پاکستان کی منسوخی پر برطانوی صحافی نے انگلش بورڈ کا دہرا معیار بے نقاب کردیا اور کہا کہ ای سی بی کے دہرے معیار کی وجہ سے انگلش کرکٹ دوستوں سے محروم ہوجائے گی ۔دورہ پاکستان کی منسوخی پر برطانوی صحافی جارج ڈوبیل نے کہا کہ ای سی بی کے دہرے معیار کی وجہ سے انگلش کرکٹ دوستوں سے محروم ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل لندن میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی ملی مگر اس دھمکی کو رد کردیا گیا۔ جارج ڈوبیل کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں میچز کے دوران تماشائی میدان میں آگئے ، ایسا کہیں اور ہوتا تو انگلینڈ کیا کرتا ؟ اگر لندن میں زندگی جاری رہ سکتی ہے تو لاہور میں کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی بی کے رویے نے کرکٹ میں قوموں کے درمیان فاصلے بڑھائے ہیں۔