چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈکا رمیز راجا کے خط کا جواب دینے سے گریز

141

لندن (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ای ین واٹ مور کو خط لکھا گیا ہے جس کا جواب دینے سے انکار کردیا گیا۔رمیز راجا کے لکھے گئے خط کا ای ین واٹ مور کی جانب سے جواب نہ دینے کو انکار سمجھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خط میں پاک انگلینڈ میچز پنڈی سے لاہور منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اور انگلش ٹیم کو ہوٹل کے بجائے ہائی پرفارمنس سینٹر (ایچ پی سی)میں قیام کے لیے کہا گیا تھا۔انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور میں قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کو فوج کی مدد سے 4روز کے لیے سیل کردیا جانا تھا اور ہائی پرفارمنس سینٹر سے انگلش کھلاڑی پیدل گرائونڈ آسکتے تھے۔