الیکشن کے لیے پارٹی کو منظم کررہے ہیں‘ رانا ثنا اللہ

129

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے پارٹی کو منظم کررہے ہیں،جاوید لطیف کو پارٹی نے نوٹس جاری کیاہے وہ جواب دینگے ،کرکٹ میچ اور سیریز نہیں بچا سکے پھر کس چیز کی خارجہ پالیسی کرتے ہیں،وزرا الیکشن کمیشن پر الزامات نہیں گالیاں دے رہے ہیں ،الیکشن کمیشن اور دوسرے اداروں کو ڈٹ جانا چاہیے ،نیب کے چیئرمین کی مدت ملازمت یا کسی اور کو لانا ہے تو قانون موجود ہے، اگرچیئرمین کو آرڈیننس سے لائیں گے تو آمرانہ اقدام ہوگا ، سڑکوں پر آنے کافیصلہ (ن) لیگ نہیں اپوزیشن جماعتوں نے کرنا ہے، پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا پلان نہیں دیا اگر فیصلہ کیا تو لانگ مارچ ضرور کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔