انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خطرہ نہیں تھا، برطانوی ہائی کمشنر

112

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ میں خود پاکستان میں آزادانہ گھومتا ہوں اور اگر سیکورٹی خدشات ہوتے تو میں سیکورٹی ایڈوائزری جاری کرتا۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سیریز منسوخ کرنا انگلش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ہے، انگلینڈ دورے میں کوئی سیاست تھی اور نہ کوئی سازش ہے، کرکٹ سیریز کی منسوخی پر افسوس ہے، 16 سال بعد پاکستان میں کرکٹ کی واپسی بہت اہم ہے، ہائی کمشنر سے سوال کیا گیا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کورونا وبا کے دوران برطانیہ کا دورہ کیا، پاکستان کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟یہ فیصلہ ای سی بی کا تھا یہ برطانوی حکومت کا فیصلہ نہیں تھا، یہ انگلش کرکٹ بورڈ کا اپنا آزادانہ فیصلہ تھا، میں تمام شائقین کو بتانا چاہتا ہوں کہ سیکورٹی کا ایشو نہیں تھا۔کرسچن ٹرنرکا کہنا تھا کہ برطانوی کھلاڑی اس بارے میں پریشان تھے اور آگے عالمی کپ بھی ہے اس لیے انہوں نے دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کرکٹ ہمارے خون میں ہے، دونوں ممالک نے اس محبت کو آگے بڑھانا ہے ۔