دورہ ختم ہونے کے بعد بھی پاکستانی حکام نے بہت خیال رکھا‘ کیوی کپتان

165

دبئی(آئی این پی)پاکستان کے دورے پر آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دورے کا اختتام مایوس کن ہے، یہ پاکستان میں بسنے والوں کے لیے مایوس کن ہے جہاں برسوں میں ہوم میچز کم ملے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں دورے کا اختتام فطری طور پر مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والوں کے لیے یہ قابل فخر لمحات تھے کہ ان کے ملک میں کرکٹ واپس آئی، دورہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی حکام نے بہت خیال رکھا۔ٹام لیتھم نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم 18برس بعدپاکستان آئی ، میں بھی ٹیم کا حصہ بننے پر خوش تھا لیکن سب کچھ بدل گیا۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد بھی پاکستانی حکام ہمارے ساتھ بہت اچھے طریقے سے پیش آئے،ہمیں آرام سے رکھا گیا، ہم پاکستانی اتھارٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میچ والے دن سب حیران تھے کہ کیا ہو رہا ہے اور پھر ہمیں بتایا گیا کہ ہم گھر واپس جا رہے ہیں۔