عمران نیازی کی اہمیت میئر سے زیادہ نہیں ،نواز شریف

179

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عزت اور قومی وقار یہ ہوتا ہے جو فون نہیں سنتا وہ مودی خود چل کرپاکستان آیا، عمران خان تمہیں اور تمہارے لانے والوں کو کیا پتا کل کیا ہونے والا ہے؟ مہنگائی کے باعث لوگ آپ کی جان کو رو رہے ہیں، آپ کو دن رات گالیاں پڑتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن کی میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مریم نواز، حمزہ شہباز شریف ، اویس لغاری ، عظمی بخاری ، ذیشان رفیق ، عبد الرحمن کانجو، نزہت صادق ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت اور بات چیت کی گئی۔