کسی بھی عام پاکستانی پرٹیکس نہیں لگا‘ترجمان ایف بی آر

96

اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان ایف بی آر اسد طاہر نے کہا ہے کہ کسی بھی عام پاکستانی پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔میڈیاسے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 10.5 ہے جو خطے میں افغانستان کے بعد سب سے کم ہے۔ترجمان ایف بی آر اسد طاہر نے اس ضمن میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیپال میں ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 19 فیصد اور افریقا میں16فیصد سے زایدہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو رسمی دستاویزی معیشت بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری لوگ اپنا کاروبار وسیع کرتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے ہیں۔