امریکا کا مزید مہاجرین کو پناہ فراہم کرنے کا اعلان

208

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکومت پناہ کے متلاشی افراد کو ملک میں پناہ فراہم کرنے کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیندہ مالی سال میں جس کا آغاز اکتوبر سے ہوگا، ایک لاکھ 25 ہزار پناہ گزینوں کے حق میں مثبت فیصلے کی امید کی جاسکتی ہے۔ یہ تعداد پہلے کے مقابلے میں دوگنا بنتی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پناہ کے متلاشی زیادہ افراد کو ملک میں پناہ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تعداد کو 15 ہزار تک محدود کردیا تھا۔