جرمنی: گاہک کو ماسک پہننے کا کہنے پر ملازم قتل

59

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں ایک پیٹرول اسٹیشن کے ملازم کی طرف سے ایک گاہک کو چہرے کا ماسک پہننے کا کہنے پر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور نے پولیس کو بتایا کہ وہ کورونا وبا کی وجہ سے دباؤ میں تھا اور حفاظتی اقدامات پر یقین نہیں رکھتا۔ جرمن پولیس کے مطابق صوبہ رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے شہر ایدار اوبرشٹائن کے ایک پٹرول پمپ پر کام کرنے والا ورکر کووڈ 19 کے حوالے سے حفاظتی اقدمات پر تنازع کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق ایک49 سالہ شخص پر شبہہ ہے کہ اس نے گیس اسٹیشن کے ملازم کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ مشتبہ شخص پیدل ہی وہاں سے فرار ہو گیا تھا، تاہم بعد میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔