یورپی یونین نے اپنی فوج بنانے کی تردید کردی

81

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے دنیا میں اپنے فوجی کردار میں اضافے کے لیے 27 رکن اتحادکی جانب سے اپنی فوج بنانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ پریس بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی ترجمان نبیلہ مصرالی نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ یورپ کی اپنی فوج بنانے کا خیال کافی عرصے سے دفاعی عوامی بحث کا حصہ ہے، لیکن یورپی یونین کی جانب سے اپنی فوج بنانے کا کوئی ایجنڈا بھی اس وقت میز پر موجود نہیں۔ اس وقت یورپین قیادت کی ساری توجہ اس بات پر ہے کہ اپنی رکن ریاستوں کی صلاحیتوں اور صنعتی ترقی میں اضافہ کیا جائے۔