قومی ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

82

راولپنڈی (سید وزیر علی قادری)قومی ستاروں سے سجی قومی ٹی ٹوئنٹی کی کہکشاں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔2 مرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کل سے 13 اکتوبر بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ تماشائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اسٹینڈز سے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے بک می ڈاٹ پی کے پر ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔ کل سے 3 اکتوبر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 18 میچز کے لیے سہیل تنویر، شعیب اختر، یاسر عرفات اور میراں بخش اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے جبکہ عمران خان (فیملی انکلوژر)، جاوید میانداد، جاوید اختراور اظہر محمود اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 6سے 13 اکتوبر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے15 میچز کے لیے انضمام الحق، سعید احمد، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمداور ماجد خان اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 50 روپے جبکہ عبدالقادر اور سرفراز احمد اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔