پاکستان اب نیوزی لینڈکی2023سے قبل میزبانی نہیں کرسکتا

123

لاہور(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اب پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سیریز کے لیے آنا بھی چاہے تو پاکستان 2023سے قبل میزبانی نہیں کرسکتا کیوں کہ پاکستانی کرکٹرز اس دوران نہایت مصروف ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دوبارہ دورے کا ارادہ کرلے تو بھی پاکستان دسمبر 2022 سے قبل ان کی میزبانی نہیں کرسکتا اور 2023میں ویسے بھی نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ واضح طور پر یہ کہہ چکا ہے کہ پاکستان اب اپنی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلے گا۔