دنیا کی پورٹ کوروناکے باعث بندہیں،چودھری امجد

127

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی،30 افراد پرمشتمل پینل تشکیل دیا گیا۔ کوآرپوریٹ اورایسوسی ایٹ کلاس کے لیے نمائندوں کا انتخاب کیا گیا۔ سینٹرل چیئر مین آل پاکستان کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن چودھری امجد کا کہنا تھاکہ اس وقت پورٹ چارجزاورکنٹینرزکی شارٹیج کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔جنھیں فوری طورپرحل کرنے کی ضرورت ہے، کسٹم ایجنٹس امپورٹرز ایکسپورٹرزکوسہولیات دینے کے ساتھ ایف بی آرمعاملات، کسٹم قوانین میں مشکلات دورکرنے کے ساتھ کاسٹ آف پراڈکشن کے مسائل کوحل کرنا ہے،دنیا کی پورٹ کورونا وباکے باعث بند ہیں پورٹ چارجز کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ کنٹینرزکی شارٹیج سمیت پورٹ پرجگہ تنگ پڑگئی ہیں۔ درآمد برآمد کنندگان سمیت شپنگ ایجنٹس اورکسٹم ایجنٹس کوشدید مشکلات کا سامنا ہے جو ڈیمریج اور دوسرے بڑے مسائل کوجنم دے رہا ہے۔ مرکزی رہنما آل پاکستان کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن محمد ارشد جمال کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ روکتے ہوئے قانونی طریقے سے کنٹینرز ہینڈلنگ کرتے ہوئے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔اس وقت افغانستان کی صورتحال کودیکھتے ہوئے حکومت ایسے انتظامات کرے جس سے نہ صرف ایکسپورٹ میں اضافہ ہوبلکہ کنٹینر ہینڈلنگ کے مراحل آ سان اورشفاف ہوں جس سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کے ساتھ ملکی خزانے میں بھی اضافہ ہو۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ایف بی آرکسٹم ایجنٹس کے ساتھ مل کر قوانین میں ترامیم سمیت دیگرمعاملات جن میں ایزآف ڈوئنگ بزنس۔ ون ونڈوآپریشن سمیت آسان شرائط پر ایکسپورٹ امپورٹ کی سرگرمیوں کو تیزکیا جاسکتاہے۔