ڈالر کی قیمت خرید 169.60روپے ہو گئی

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.70روپے سے کم ہو کر168.40روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے کم ہو کر 168.50 روپے پر آ گئی ۔