بینک الفلاح نے پاکستان میں سب سے پہلے ڈیجیٹل بینکنگ پورٹل کا آغاز کردیا

125

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو اپنے ڈیجیٹل آن بورڈنگ پلیٹ فارم شروع کرنے کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک انتہائی احسن قدم اٹھایا ہے۔جس کا مقصد صارفین کو برانچ میں وزٹ کیے بغیر بینکنگ کی تمام سہولیات مہیا کرنا ہے ۔بینک الفلاح کو اپنی مختلف ڈیجیٹل سہولیات کے سبب بینکاری کی صنعت میںصف اول میں شمار کیا جاتا ہے جو اپنے کسٹمرز کو بناکسی پریشانی ، بینکاری کی منفردسہولیات سے مستفید ہونے کے قابل بناتا ہے ۔