ہواوے مشرق وسطیٰ کلائوڈ اویسس پروگرام میں15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

163

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی(ICT) انفراسٹرکچر اور اسمارٹ ڈیوائسز کا صف اول کا پرووائیڈر ،ہواوے اگلے تین سالوں کے دوران ایک نئے ہواوے کلائوڈ اویسس پروگرام میں15 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصدمشرق وسطیٰ میں ٹیکنالوجی انٹرپرائزز اور ایکو سسٹمز کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ہواوے مڈل ایسٹ کے کلائوڈ مارکیٹنگ،ایکو سسٹم اینڈ پارٹنر ڈیویلپمنٹ کے وائس پریذیڈنٹ،ایرک وان نے کہا کہ ہواوے کلائوڈ سے ہم ان تمام مارکیٹوں میں،جن میں ہم کام کرتے ہیں مقامی اور جدت طراز ایکو سسٹم کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔چنانچہ، ہواوے کلائوڈ اویسس پروگرام کلائوڈ ایریا میں وسیع تربیتی مواقع کے ذریعے علاقے کے ڈیجیٹل مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے مقامی بزنسز کو حقیقی معنوں میں بے مثال اور فائدہ مند پیشکش کرے گا۔