حادثات و واقعات میں ماں بیٹے ، بچی سمیت 9 افراد جاں بحق

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات واقعات میں ماں بیٹے اور معصوم بچی سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سعیدآباد تھانے کی حدود مواچھ گوٹھ ساجن محلہ نذد لطیف کچن کے قریب گھر کے پانی کے ٹینک سے 50سالہ چنگل بی بی زوجہ مردان علی اور 25سالہ حمت علی ولد مردان کی ڈوبی ہوئی لاشیں ملی ،جنہیں تشدد کے بعد قتل کیاگیا۔ پولیس نے لاشوںکو ضابطہ کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔لیا قت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد B1ایریا ریاض الجنت مسجد کے قریب گھر میں خاتون نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی ، متوفیہ کی شناخت 32سالہ امبرین زوجہ ساجد کے نام سے ہو ئی ہے،کورنگی گودام چورنگی لائسنس برانچ کے قریب زہریلی چیز کھانے سے 3 سالہ عائشہ ولد نبی بخش جاں بحق ہوگئی جسکی نعش ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی بچی کی وا لدہ شہزادی نے پو لیس کو بیان دیا کہ واقعہ کے وقت وہ گھر میں موجود نہیںتھی جب گھر پہنچی تو میری بیٹی کی لاش پڑی تھی گھر میں بلوچستان سے آنے والا مہمان اصغر موجود تھامہمان نے میری بیٹی کو کھانے میں زہر دیا ہے پولیس کے مطابق بچی کی ماں نے اپنے مہمان پر بچی کو زہر دینے کا الزام لگایا ہے۔بچی کا باپ نبی بخش معذور ہے مہمان اکثر ان کے پاس آتا تھا موقع سے روٹی اور کھانے کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کرلیے۔ لانڈھی کے علاقے داود چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹینکر نے موٹرسائیکل کو روندڈالا ، حادثے میںایک نوجوان جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا ، اسپتال میں متوفی کی شناخت 16سالہ فہد ولد حفیظ الرحمان کے نام سے ہوئی ، گلشن معمار کے علاقے ایم ڈی کٹ کے قریب بھی ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت 42 سالہ نصیر لال کے نام سے ہوئی جبکہ حادثہ تیز رفتار مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا تھا تاہم متعلقہ پولیس دونوں حادثات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے،قائد آباد مرغی خانہ کے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہو ئی ، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں لاش کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ، پولیس ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے رکھوادیا ہے، ادھر طارق روڈ رحمت بیکری کے قریب فٹ پاتھ سے 70سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں لاش کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے رکھوادیا ہے ، لانڈھی شیرا آباد لودھی گوٹھ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 50سالہ روزینہ زوجہ محبوب کے نام سے ہو ئی۔ سپر ہائی وے تھانے کی حدود اکرم ٹیکسٹائل صنعتی ایریا اسکیم 33 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے اسحاق ولدعاشق حسین زخمی ہوگیا ۔ الفلاح تھانے کی حدود رفیع بینگلوز نذد ابو بکر مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 65سالہ محمد امیر ولد رحیم بخش زخمی ہوگیا ۔ کورنگی تھانے کی حدود کھڈی اسٹاپ سیکٹر 5کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 32سالہ ارسلان ولد الیاس زخمی ہوگیا ۔