دھرنا کیس میں ایف آئی آر ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،جلال شاہ

205

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنونیر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے سندھ حکومت اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے میگاپروجیکٹس دھرنا کیس میں داخل 27 ایف آئی آرکوختم کرنے کے حکم پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پولیس اور سندھ حکومت نے قوم پرست قیادت اور کارکنوں پر انتقامی کارروائیوں کے سبب جھوٹے مقدمات داخل کیے تھے اور امید کرتے ہیں کہ بقایا مقدمات بھی آئندہ سماعت پر ختم کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی عہدیداران اور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سندھ کے وسائل کی حفاظت کا یقین بھی دلایا۔