جون سے اب تک 25 ہزار کتے مارےگئے‘محکمہ بلدیات

122

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسینیشن کا معاملے میں محکمہ بلدیات نے آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کی بہتات اور ویسکسینیشن سے متعلق سماعت کے موقع پر محکمہ بلدیات کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ سندھ میں جون سے اب تک 25 ہزار کتوں کو مارا گیا، آوارہ کتوں سے متعلق شکایت کیلیے ہیلپ لائن 1093 فعال کردی گئی،کتوں کی ویکسینیشن سے قوانین کو نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا،عدالت نے صوبے کے تمام تعلقہ اور چھوٹے علاقوں میں تشہیر کا حکم دے دیا ۔ عدالت کاکہناتھاکہ دیہات میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات ہوتے مگر رپورٹ کم ہوتے ہیں، عدالت نے سندھ بھر میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی کا حکم دیا جبکہ پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ بھر میں جون سے اب تک 25419 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا،سب سے زیادہ حیدرآباد میں 11 ہزار 344 کتوں کو مارا گیا،کراچی میں 3864، لاڑکانہ میں 1757 کتوں کو مارا گیا،شہید بے نظیر آباد میں 2591، میرپور خاص میں 2045کتوں کو تلف کیا گیا۔